وفاق المدارس کاچھاپوں کیخلاف جمعے کواحتجاج کااعلان

مدارس کے بارے میں حکومت پوزیشن واضح کرے،مولاناسلیم کی زیرصدارت اجلاس میںاعلامیہ.

شریف برادران عدالتی فیصلہ مانیںاوراقتدارچھوڑدیں،انکاحکومت میں رہنے کاجواز نہیں. فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وفاق المدارس العربیہ نے دینی مدارس پرچھاپوں، علما وطلبہ کی شہادتوں کے واقعات کیخلاف دینی حلقوں کی تشویش سے صدر،وزیراعظم اورفوج کے سربراہ کوآگاہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے جمعہ کوملک گیراحتجاج کااعلان کیاہے۔


یہ اعلان وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس میںکیا۔اجلاس کی صدارت اتحادوفاق المدارس کے صدرمولاناسلیم اللہ خان نے کی۔اجلاس میںمولانافضل الرحمن،مولاناسمیع الحق،مفتی محمدتقی عثمانی ودیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔دریں اثناوفاق المدارس العربیہ نے اپنے اعلامیے میںکہاہے کہ دینی مدارس کے بارے میں حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے اوردینی مدارس کی آزادی اوروقارکے تحفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔
Load Next Story