جب شیر دھاڑتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگتا ہے مریم نواز کا ٹویٹ

وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں مخالفین پر برسنے کے بعد مریم نواز کا ٹویٹ


ویب ڈیسک April 14, 2016
وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں مخالفین پر برسنے کے بعد مریم نواز کا ٹویٹ. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب شیر ڈھارتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگ جاتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے اور صحافیوں سے بات کرنے کے بعد سوشل میڈیا ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب شیر دھاڑتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگ جاتا ہے۔



واضح رہے کہ پاناما لیکس کی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد سے وزیراعظم نواز شریف کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے بھی معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کیا جا رہا ہے۔ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملے کے معاملے کے بعد 'شیر اب بھیڑ' بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔