پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی کی کارروائی میں بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

برآمد کی جانے والی چرس کی مقدار 340 کلوگرام ہے، ایف سی


ویب ڈیسک April 14, 2016
کارروائی کے نتیجے میں اونٹوں کے ذریعے چرس اسمگل کی کوشش ناکام بنادی گئی، فوٹو؛ فائل

ایف سی کی جانب سے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 340 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف سی کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پرپاک افغان سرحد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں اونٹوں کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے فورسزنے ناکام بنادیا، برآمد کی جانے والی چرس کی مقدار 340 کلوگرام بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر با ضابطہ طور پر کوئی باڑ نہیں جس کے باعث اسمگلنگ عام ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں پاک افغان بارڈر پرکارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے حاضرسروس ایجنٹ کل بھوشن یادوکو گرفتارکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔