ایس ایس پی راؤ انور کی چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش
چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو گینگ کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیتا، راؤ انوار
ISLAMABAD:
پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایس ایس پی راؤ انوار نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کرتا ہوں، اگر پنجاب پولیس چاہے تو چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو گینگ کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیتا اور نہ اپنے جوانوں کو اغوا ہونے دیتا۔
راؤ انوار نے کہا کہ پولیس کا جوان شہید ہوسکتا ہے لیکن اغوا نہیں، اس طرح ڈاکوؤں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کا اغوا ہونا پولیس کی بے عزتی ہے۔
واضح رہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس کا آپریشن گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے جس میں اب تک 6 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں جب کہ کئی اہلکاروں کو یرغمال بنایا جا چکا ہے۔