واٹس ایپ صارفین اب اپنے دوستوں کو نئے انداز میں پیغامات بھیجیں
واٹس ایپ صارفین اب پیغامات بھیجتے ہوئے انہیں بولڈ، اٹیلک اور سٹرائیک تھرو بھی کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین اب اپنے دوستوں کو صرف سادرہ انداز میں نہیں بلکہ مختلف اور نئے انداز میں بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی ٹیکسٹ فارمیٹنگ کا نہ ہونا تھی، لیکن صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ سہولت بھی واٹس ایپ میں شامل کر دی گئی ہے۔ اب آپ پیغامات بھیجتے ہوئے ان کی فارمیٹنگ بھی بدل سکتے ہیں یعنی ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹیلک اور سٹرائیک تھرو کیا جا سکتا ہے۔
ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ بدلنے کے لیے اس کا مخصوص نشان ٹیکسٹ کے آغاز اور اختتام پر شامل کرنا ہوگا۔ مثلاً کسی ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کے لیے اس شروع میں اسٹار اور اسی طرح اختتام پر بھی اسٹار ڈالنا ہو گا اس طرح واٹس ایپ اس ٹیکسٹ کو بولڈ کر دے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہونا چاہیے۔ اکثر لوگوں کے پاس فی الحال یہ فیچر کام نہیں کر رہا لیکن اگلے چند دنوں میں اس تبدیلی کو سب کے لیے فراہم کر دیا جائے گا۔