مریخ پر زندگی کی تلاش میں بھیجے جانے والے خلائی جہاز نے پہلی تصاویر ارسال کردیں
اگرخلائی جہاز اسی طرح آگے بڑھتا رہا تووہ 49 کروڑ 60 کلو میٹر کا سفرطے کرنے کےبعد 19 اکتوبر کو مریخ پرقدم رکھ دے گا۔
کچھ عرصہ قبل سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ مریخ پرپانی موجود ہے اور اس کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں اسی لیے اس پر مزید تحقیق کے لیے خلائی جہاز روانہ کردیا جس نے ایک ماہ بعد خلا سے پہلی تصاویر ارسال کردی ہیں۔
یورپین خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز ایکسو مارس کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر انتہائی بہترین اور واضح ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 14 مارچ کو روسی پروٹون راکٹ کو مریخ کی جانب روانہ کیا گیا جب کہ اس پر لگے ہائی ریزولیشن کیمرے نے 7 اپریل کو کام شروع کردیا جس کے بعد وہاں سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یونیورسٹی آٖبرن سوئٹزرلینڈ کے کیمرا پرنسپل انویسٹی گیٹر کا کہنا ہے کہ پہلی تصاویر سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ مریخ سے بہتر ڈیٹا جمع کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خلائی جہاز اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو وہ 49 کروڑ 60 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 19 اکتوبر کو مریخ پر قدم رکھ دے گا۔
یورپی خلائی ایجنسی کے آپریشن مینیجر کا کہنا ہے کہ مشن کے تمام سسٹم جیسے پاور، کیمونیکیشن، اسٹارٹریکرز اور نیوی گیشن مکمل طورپر سرگرم ہیں جو اپنے مرکزی مشن یعنی مریخ کی تصاویر اکتوبر میں زمین پر روانہ کرے گا۔