بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ پر اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں صادق عمرانی

پیپلز پارٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، صادق عمرانی


ویب ڈیسک November 14, 2012
پیپلز پارٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، صادق عمرانی۔ فوٹو آئی این پی

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ پر اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم کی روشنی میں موجودہ صوبائی حکومت اپنی اہلیت اور آئینی حیثیت کھوچکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے غیر آئینی اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہونگے ۔

صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا ہمارے جن اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا انہوں نے پارٹی قیادت سے اجازت نہیں لی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |