ن لیگ آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی شہباز شریف

وفاقی حکومت نے عوام کو تکلیف جبکہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک November 14, 2012
وفاقی حکومت نے عوام کو تکلیف جبکہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی۔

لاہورمیں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات صرف حکومت سازی نہیں بلکہ ملک کی بقا کے لئے بھی ہوں گے، پنجاب حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے کر نئی مثال قائم کردی ہے آج کوئی بھی پنجاب حکومت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو تکلیف جبکہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پنجاب کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں