بغداد عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکے 14 افراد ہلاکمتعددزخمی

کرکوک شہر میں چار گاڑیوں میں نصب بم ایک ساتھ پھٹنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ 30 زخی ہوگئے

دارالحکومت بغداد،کرکوک اورہلہ شہر مں متعدد کاربم دھماکے ہوئے۔ فوٹو: رائٹرز

عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کا آغاز کرکوک شہر سے ہوا جہاں چار گاڑیوں میں نصب بم ایک ساتھ پھٹنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ 30 زخی ہوگئے۔ عراق کے جنوبی شہر ہلہ میں اسکول اور بازار کے قریب گاڑی میں موجود دھماکا خیزمواد پھٹنے سے ایک طالبہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دارالحکومت بغداد میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور3پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ۔


واضح رہے کہ محرام الحرام کے دوران عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔


Recommended Stories

Load Next Story