کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

مشتعل افراد نے ٹائرجلائے اور ہنگامہ آرائی کرکے تین ہٹی سے لسبیلہ جانے والی ٹریفک روک دی۔


ویب ڈیسک November 14, 2012
مشتعل افراد نے ٹائرجلائے اور ہنگامہ آرائی کرکے تین ہٹی سے لسبیلہ جانے والی ٹریفک روک دی۔ فوٹو رائٹرز

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں نشترروڈ پر واقع فلمستان سینما کے قریب موبائل شاپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری محمد عمران جاں بحق ہوگیا، مقتول نزدیکی مسجد کا موذن تھا واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹائرجلائے اور ہنگامہ آرائی کرکے تین ہٹی سے لسبیلہ جانے والی ٹریفک روک دی۔

اورنگی ٹاؤن میں شجاعت حسین نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، منگھوپیرسلطان آباد میں غلام محمد اورکورنگی اکیاون سی میں مولانا سیف اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ نیوکراچی بشیرچوک کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں