اسلام آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے انکار

پرامن سیاسی سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 15, 2016
رکاوٹیں ڈالی گئیں تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی، ترجمان تحریک انصاف:فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری طورپرآگاہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کردی جب کہ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے خط میں لکھا کہ شہرمیں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے، جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اور جلسے کی اجازت سے عوام کی جان و مال کی حفاظت اورآزادانہ نقل و حمل میں خلل پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں ہی یوم تاسیس منائیں گے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے میں سکیورٹی دینے کا پابند ہے جب کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، ہم نے یوم تاسیس کی جلسے کی اجازت مانگی ہی نہیں ہم نے تو انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کے لیے خط لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |