عدنا ن خواجہ اور احمد ریاض کیس میں نیب مرکزی کرداروں کو بچا رہا ہے جسٹس انور ظہیر

سابق وزیر اعظم نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جسٹس خلجی


ویب ڈیسک November 14, 2012
سابق وزیر اعظم نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جسٹس خلجی. فوٹو فائل

جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عدنا ن خواجہ اور احمد ریاض شیخ تقرری کیس انتہائی اہم ہے، نیب مرکزی کرداروں کو بچا رہا ہے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بانچ رکنی بنچ نےعدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ تقرری کیس کی سماعت کی، جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے جس کو تعینات کیا جائے اس کے خلاف ریفرنس بنا دیا اور جس نے تعینات کیا اس کو چھوڑ دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ عدنا ن خواجہ اور احمد ریاض شیخ تقرری کیس انتہائی اہم ہے، نیب مرکزی کرداروں کو بچا رہا ہے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی نے مزید کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدیدار بدعنوانی میں ملوث ہوئے۔

جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ شخص کو اس وقت کے وزیر اعظم نے فائدہ پہنچایا، اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کےآغا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

جسٹس خلجی کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ شخص کی تقرری کر کےسابق وزیر اعظم نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، عدنان خواجہ اور احمد ریاض کے معاملہ پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں