کراچی گلستان جوہر میں ڈاکو نیشنل بینک سے 37 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

پولیس کے مطابق بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے، اس لئے ڈاکوؤں کی شناخت کرنا مشکل ہے


ویب ڈیسک November 14, 2012
پولیس کے مطابق بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے، اس لئے ڈاکوؤں کی شناخت کرنا مشکل ہے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

گلستان جوہر میں ڈاکو نیشنل بینک سے 37 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر چورنگی پر واقع نیشنل بینک کی برانچ میں واردات کے وقت کھاتے دار بھی موجود تھے، بینک میں داخل ہونے کے بعد ڈاکوؤں نے عملے سمیت تمام افراد کو یرغمال بنالیا اور 37 لاکھ کے قریب رقم لوٹ لی، ڈاکو جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین کرلے گئے۔

پولیس کے مطابق بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے، اس لئے ڈاکوؤں کی شناخت کرنا مشکل ہے دوسری طرف بینک کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈاکو مختلف زبانوں میں گفتگو کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں