اصغر خان کیس جن سیاستدانوں کے نام سامنےآئے ان پرپابندی لگائی جائے عمران خان

ملک میں سیاست بزنس کے لئے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام غریب ہوتے جارہےہیں، عمران خان


ویب ڈیسک November 14, 2012
عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاست بزنس کے لئے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام غریب ہوتے جارہےہیں. فوٹو: فائل

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں جن سیاستدانوں کے نام سامنے آئے ہیں ان پر الیکشن کمیشن پابندی لگائے۔

اسلام آباد میں اصغر خان کےساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاست بزنس کے لئے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام غریب ہوتے جارہےہیں۔

تحریک انصاف کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ جن سیاستدانوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں ثابت ہوگیا ہے کہ انہوں نے آئی ایس آئی سےرقوم لیں وہ سیاسی سرگرمیاں ختم کردیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا آئی ایس آئی سے رقم لینا ثابت ہوگیا ہے ، ایف آئی اے فوری طور پر اصغر خان کیس کی انکوائری کرے اور انکوائری افسر سپریم کورٹ کے ماتحت ہونا چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ مہران بینک اسیکنڈل انکوائری کے سربراہ جسٹس منیر کو قتل کر دیا گیا اس کیس کی بھی انکوائری کی جانی چاہئے کہ جسٹس منیر کو کس نے قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں