بپاشا باسو نے اپنی شادی میں سابق قریبی دوستوں کو نظر انداز کردیا

بالی ووڈ اداکارہ نے شادی میں جان ابراہم، ملائنڈ سومان اور ڈینو موریہ کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک April 15, 2016
بالی ووڈ اداکارہ نے شادی میں جان ابراہم، ملائنڈ سومان اور ڈینو موریہ کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی شادی میں سابق قریبی دوستوں جان ابراہم، ملائنڈ سومان اور ڈینو موریہ کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ بپاشاباسو اپنی اداکاری نہیں بلکہ افیئرز کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے 3 معاشقے زبان زد عام رہے ہیں لیکن بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کے ساتھ ان کا طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے جن سے علیحدگی کے بعد اب وہ ایک اور ادکار سے شادی کرنے والی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی شادی میں سابق دوستوں کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو اپنی شادی میں پرانے زخم تازہ نہیں کرنا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سابق دوستوں کو شادی میں بلانے سے انکار کردیا ہے جب کہ انہوں نے فلم نگری کی تمام ممتاز شخصیات کو شادی کی دعوت دی ہے لیکن اپنے سابق دوست جان ابراہم، ملائنڈ سومان اور ڈینوموریہ کو شادی کی دعوت ہی نہیں دی جس کے بعد شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ بپاشاباسو اور اداکار کرن سنگھ گرور 30 اپریل کو شادی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں