بیلجیئم کی خاتون وزیرنے برسلز ایئر پورٹ دھماکوں پر استعفیٰ دیدیا
جیکولین گیلنٹ نےاپنا استعفی یورپی یونین کی رپورٹ پردیاجس میں ان پرائیرپورٹ سیکیورٹی کو نظراندازکرنےکا الزام ہے
بیلجیئم کی وزیر ٹرانسپورٹ نے برسلز ائیر پورٹ پر بم دھماکوں میں ناقص سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برسلز ائیر پورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں میں ناقص سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیلجیئم کی وزیر ٹرانسپورٹ جیکولین گیلنٹ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جیکولین گیلنٹ نے اپنا استعفی یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے بعد دیا جس میں برسلز کے ائیر پورٹس پر ناقص سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس رپورٹ کو نظر انداز کیا اور خاص قسم کے سیکیورٹی انتظامات نہیں کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بیلجیئم کے شاہی محل، ایئرپورٹ، میٹرو اسٹیشن اور یورپی یونین کے دفتر کے قریب 7 مختلف دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔