پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت مستعفی

جوز مینول سوریا کو نے پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرنے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔


ویب ڈیسک April 15, 2016
پانامہ لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم عوامی دبائو پر پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے، فوٹو : اے ایف پی

پاناما لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم کے بعد اب اسپین کے وزیر صنعت نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت جوز مینول سوریا کو پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرنی تھی اور اس بات کی وضاحت بھی پیش کرنا تھی کہ ان کا کبھی کسی آف شور کمپنی سے کوئی واسطہ نہیں رہا اور نہ کوئی آف شور کمپنی ان کی ملکیت میں ہے تاہم وزیرصنعت نے وضاحت سے قبل ہی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم عوامی دباؤ پر پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جب کہ اس معاملے پر کئی ممالک میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں