دنیا کے چند دلچسپ تہوار
اگلی بار جب آپ کسی تہوار میں شریک ہوں، تو یہ سوچ کر جائیے کہ جو آپ دیکھنے جارہے ہیں، وہ قدیم بھی ہوسکتا ہے!
MUMBAI:
اگلی بار جب آپ کسی تہوار میں شریک ہوں، تو یہ سوچ کر جائیے کہ جو آپ دیکھنے جارہے ہیں، وہ قدیم بھی ہوسکتا ہے! چاہے وہ انڈیا جاکر اونٹ کی سیر کرنا ہو یا پھر جاپان میں شیر کی کھال کا پہننا ۔ سنسنی خیزی اور جوش وجذبہ ان قدیم تہواروں کا بنیادی وصف ہے ۔دنیا کے کئی ممالک میں صدیوں سے لوگ ان تہواروں کا حصہ بنتے آئے ہیں۔ اکثر ان میں مذہبی تہوار بھی ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے۔ دنیا کے چند دلچسپ اور حیرت انگیز تہواروں کا تذکرہ پیش ہے جن میں لاکھوں افراد شرکت کرتے اور بھرپور طریقہ سے انہیں مناتے ہیں۔
راؤ کارنیوال(Rio Carnival)
یہ موسم بہار کی آمد اور اس کی خوشی میں برازیل کے شہر ،راؤ ڈی جینرو میں ہر سال منایا جانے والامشہور میلا ہے جس میں ایک لمبی اور چوڑی گلی کو مخصو ص کر لیا جاتا ہے ۔دنیا کے دور دراز حصو ں سے لوگ اس میں شامل ہونے آتے ہیں۔ یہ میلہ بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ایسے کئی میلے دنیا کے کئی شہروں جیسے سڈنی وغیرہ میں بھی ہوتے ہیں۔ لیکن ان تمام میلوں کی ملکہ''راؤ کارنیوال''ہے برازیل میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کا آغاز 1723ء میں ہواتھا ۔اس میں تقریبا بیس لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس کا خاص پہلو گانا بجانا ہے۔ تب ہزاروں کی تعداد میں فنکاران ِموسیقی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔میلے کے شرکا منفرد اور انوکھے انداز میں لباس زیب تن کرتے ہیں۔
برننگ مین(Burning Man)
یہ امریکی ریاست ،نیودا کے بلیک راک نامی صحرا ڈیزرٹ میں ہر سال منایا جانے والا تہوار ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔اس تہوار میں وہ اپنے اپنے علاقوں کے آرٹ ، کلچر ، رسم ورواج اور روایات کے حوالے سے پروگرام پیش کرتے ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد دنیا کی مختلف روایات کو ایک مخصوص مدت تک ایک جگہ جمع کرنا ہے۔ اس دلچسپ تہوار کا آغاز1986ء میں سان فرانسسکو کے بیکر ساحل سے ہوا۔ یہ ایک چھوٹا فنکشن تھا جسے چند دوستوں نے مل کر مرتب کیا۔ اب یہ بڑے پیمانے پر ہر سال اگست کے آخری اتوار سے ستمبر کے پہلے پیر تک منایا جاتا ہے ۔
فورو ایمسٹرڈیم(Forró Amsterdam)
یہ دنیا کا سب بڑا ڈانس فیسٹیولہر سال ہالینڈ کے دارالحکومت، ایمسٹرڈم میں منا یا جاتا ہے۔ اس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے موسیقی و رقص کے متوالے اپنے منفرد فن کا مظاہرہ پیش کوتے ہیں۔ لائیو میوزک پر بینڈز اورگلوکار اپنے فن کا جادو جگاتے ہیں۔رقص کے کئی قسم کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ بھی ہوتا ہے۔ یہ تہوار مسلسل تین دن اور تین راتوں تک ایک جیسے جوش و جذبے کے ساتھ چلتاہے۔ پورے یورپ اور برازیل سے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹ بڑی تعداد میں اس ڈانس فیسٹیول میں حصہ لیتے ہیں۔ سنگل ڈانس مقابلہ کے علاوہ پارٹنرز ڈانس مقابلہ بھی ہوتا ہے ۔