مسلم لیگنکو سوائے بدلے کی سیاست کے کچھ نہیں آتاپرویزالہیٰ

شہبازشریف نے 22محکمے اپنے پاس رکھیں ہوئے ہیں تو مسائل کہاں سے حل ہوں گے آج پنجاب میں ہر شخص پریشان ہے،پرویزالہیٰ

شہبازشریف نے 22محکمے اپنے پاس رکھیں ہوئے ہیں تو مسائل کہاں سے حل ہوں گے آج پنجاب میں ہر شخص پریشان ہے،پرویزالہیٰ فوٹو : فائل

MIRANSHAH:
نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو سوائے بدلے کی سیاست کے اور کچھ نہیں آتا ان کی پنجاب میں جانبدارانہ سوچ کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا۔

وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ آج پنجاب میں عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں، شہبازشریف گانا گا گا کرکہتے ہیں "ہمیں نہ جانا اکیلے چھوڑ کرتم" اورخودعوام کوچھوڑ کر جدہ بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا دانش اسکول اورلیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے تعلیم عام نہیں ہوسکتی۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہمارے دورمیں پنجاب میں کہیں بھی احساس محرومی نہیں تھا ہم نے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کرائے انہوں نے کہا شہبازشریف سارے فنڈزصرف لاہورمیں ہی لگارہے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا۔


نائب وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں سے پنجاب کا مقابلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرمقابلہ ہی کرنا ہے توہمارے دورسے کریں انہیں پتہ لگ جائے گا ہمارے اوران کے دورکے پنجاب کا۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ شہبازشریف نے 22محکمے اپنے پاس رکھیں ہوئے ہیں تو مسائل کہاں سے حل ہوں گے آج پنجاب میں ہر شخص پریشان ہے، مسلم لیگ (ق) اصولوں کی سیاست کرتی ہے ہم نے اپنے دورمیں کسی سے انتقام نہیں لیا اورنہ ہی کسی کی پگڑی اچھالی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پرلڑیں جائیں گے اوراس میں مسلم لیگ (ن) کو پتہ لگ جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں تمام ترقیاتی پروگرام غریب عوام کو مدنظررکھ کر بنائے،ریسکیوکی سروس پہلی دفعہ ہم نے ہی متعارف کرائی اورپڑھا لکھا پنجاب کی اسکیم بھی ہم نے ہی شروع کی جس کے دوران طلبا میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔
Load Next Story