پنجاب میں شادی میں ون ڈش سمیت دیگر تقریبات پر پابندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب حكومت كا يہ قانون آئين سے متصادم ہے کیونکہ كوئی بھی شہری چاردیوار میں تقریبات کرسکتا ہے، درخواست میں مؤقف

پنجاب حكومت كا يہ قانون آئين سے متصادم ہے کیونکہ كوئی بھی شہری چاردیوار میں تقریبات کرسکتا ہے، درخواست میں مؤقف، فوٹو؛ فائل

پنجاب میں شادی میں ون ڈش سمیت دیگر تقریبات پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش اور شادی بیاہ کے موقع پر گانے بجانے پر پابندی کی قرارداد منظور کی گئی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہورہائيكورٹ ميں ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھروں ميں شادی كی تقريبات سے متعلق پابندی عائد نہيں كی جاسكتی، پنجاب حكومت كا يہ قانون آئين سے متصادم ہے کیونکہ كوئی بھی شہری اپنی چادرچار ديواری ميں شادی كی تقريبات كرنے كا حق ركھتا ہے لہٰذا عدالت فوری طور پر اس قانون پر عملدرآمد روكنے كا حكم جاری كرے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں شادی میں ون ڈش سمیت شادی بیاہ کے موقع پر گھر کی چار دیوار میں گانے بجانے اور ناچ گانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Load Next Story