حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد جمود طاری
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت2.71 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 39 لاکھ1 ہزار100 حصص کے سودے ہوئے
KARACHI:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری صورتحال مایوس کن رہی اوراتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس سے40.50 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے9 ارب39 کروڑ57 لاکھ51 ہزار 178 روپے ڈوب گئے۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر149.96 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 33900 پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے جس سے ایک موقع پر مندی کی شدت 30.90 پوائنٹس تک جا پہنچی لیکن اس دوران محدودپیمانے پرنچلی قیمتوں پرخریداری کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 0.47 پوائنٹ کی کمی سے 33767.59 ،کے ایس ای30 انڈیکس20.84 پوائنٹس کی کمی سے 19549.91اورکے ایم آئی30 انڈیکس66.21 پوائنٹس کی کمی سے 59681.32 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 37.12 پوائنٹس کے اضافے سے 15993.47 ہوگیا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت2.71 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 39 لاکھ1 ہزار100 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 353 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں178 کے بھاؤ میں اضافہ، 143 کے داموں میں کمی اور32 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاؤ387.50 روپے بڑھ کر 8137.50 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ75 روپے بڑھ کر1575 روپے ہوگئے جبکہ شیلڈ کارپوریشن کے بھاؤ29.49 روپے کم ہوکر560.50 روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ29.35 روپے کم ہوکر1100 روپے ہوگئے۔