دنیا کے پونے2 ارب مسلمانوں کو قریب لائیں گےترک صدر

ایران خطے میں دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے جو قابل مذمت ہے، او آئی سی کا اعلامیہ


AFP April 16, 2016
ایران خطے میں دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے جو قابل مذمت ہے، او آئی سی کا اعلامیہ ۔ فوٹو: فائل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے آنیوالے مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے پونے 2 ارب مسلمانوں کو قریب لائیں گے۔

اس اجلاس کا مقصد بھی دنیا کو اتحاد کا پیغام دینا ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہمیں بہت بڑے مسائل کا سامنا ہے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ علاوہ ازیں او آئی سی اجلاس کے اعلامیے میں ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد کی مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران بحرین، یمن، شام، صومالیہ اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ اعلامیے میں حزب اللہ کی شام، بحرین، کویت اور یمن میں کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں