آپریشن بند نہ کیاتو یرغمال اہلکاروں کو مار دینگے چھوٹو گینگ

ہمیں اس مقام تک پہنچانے والے پولیس والے ہی ہیں، بیشتر جرائم میں حصہ وصول کرتے تھے


ضیا تنولی April 16, 2016
ہتھیار نہیں پھینکیں گے، آگے بھی موت ہے پیچھے بھی، ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل سے بات چیت ۔ فوٹو: آن لائن

چھوٹو گینگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ساتھ نرمی نہ برتی گئی اور مذاکرات نہ کیے گئے تو یرغمالی پولیس والوں جن میں 2 تھانیدار بھی شامل ہیں کو ہلاک کردیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ہمیں اس مقام تک پہنچانے والے بھی پولیس والے ہی ہیں۔ گزشتہ روز ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل سے فون پربات چیت کرتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سربراہ نے کہا کہ بیشتر جرائم میں پولیس ان کے ساتھ ہوتی تھی اور باقاعدہ حصہ وصول کرتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہم ہتھیار بالکل نہیں پھینکیں گے آگے بھی موت ہے اور پیچھے بھی موت۔ اگر یرغمالی پولیس والوں کو بازیاب کروانا ہے تو سرکار کو ہمارے خلاف آپریشن بند کرکے مذاکرات پہ آنا پڑے گا بصورت دیگر ہم سب کچھ تباہ کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں