کسی ایجنسی سے پیسہ نہیں لیا الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے الطاف حسین

کوئی انسان مسلمان کے گھر میں پیدا ہوا اور کوئی غیر مسلم کے گھر میں لیکن سب کا خالق اللہ ہی ہے۔


ویب ڈیسک November 14, 2012
کبھی فرقہ وارایت یا لسانی تعصب کا شکار نہیں رہا ہمیشہ حق بات کی، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ انہوں نے کسی ایجنسی سے ایک پیسہ نہیں لیا لیکن الزام تراشی کا سلسلہ پھر بھی جاری ہے۔

کراچی میں علمائے کرام سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں بہت سے لوگوں کے نام آئے ، انہیں بھی پیسوں کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کی تصدیق پیسے دینے والوں نے بھی کی لیکن الزام لگانے والے پھر بھی باز نہیں آتے۔

الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے جوانی میں ہی حق پرستی کی تحریک شروع کردی تھی ، کبھی فرقہ وارایت یا لسانی تعصب کا شکار نہیں رہا۔ ہمیشہ حق بات کی جس پر طرح طرح کے الزام لگائے گئے۔ کبھی ایجنسی سے تعلق جوڑا گیا توکبھی کسی ملک سے پیسے لینے کا الزام لگایا گیا لیکن وہ حق بات کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات بنائی۔ دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں اور مخلوقات کا خالق اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ چاہے کوئی انسان مسلمان کے گھر میں پیدا ہوا اور کوئی عیسائی کے گھر میں لیکن سب کا خالق اللہ ہی ہے۔ اس لئے ہر انسان کی عزت و تکرریم بھی برابر ہے۔ موجودہ حالات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کو قتل کرکے کس دین کی تکمیل ہورہی ہے ، کسی بھی فرقے کے فرد کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں