چینی سرحد پر پھنسے 28 مزید پاکستانی سیاح وطن واپس پہنچ گئے

پاکستانی سیاح چینی ایئر لائن کی پرواز 6007 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔


ویب ڈیسک April 16, 2016
پاکستانی سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ 2 ہفتے سے پاک چین سرحد پر پھنسے ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کی سرحد پر گزشتہ 2 ہفتے سے پھنسے 28 مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی سرحد پر پھنسے مزید 28 پاکستانی سیاح چینی ایئر لائن کی پرواز 6007 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تو بڑی تعداد میں ان کے اہل خانہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وطن واپس پہنچنے والے سیاحوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور چین کے حکام نے بھرپور تعاون کیا اور میڈیا نے بھی ہمارا ساتھ دیا جس کے باعث ہماری بخیرو عافئت وطن واپسی ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چین سے آتے ہوئے 45 پاکستانی سیاح پاک چین سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس کر رہ گئے تھے لیکن میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے سیاحوں کی بحفاظت واپسی کے لئے چین کے حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد پہلے مرحلے میں 9 اور دوسرے مرحلے میں مزید 28 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں