دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھربگڑگئی اسپتال داخل

اداکار کو بخار اور قے سمیت نمونیہ کی بھی شکایت تھی، ڈاکٹر


ویب ڈیسک April 16, 2016
اداکار کو رات گئے اچانک ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا:فوٹو:فائل

برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت رات گئے ایک بار پھر خراب ہوگئی، جس پر انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 94 سالہ دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹرجلیل پارکر کا کہنا ہے کہ اداکارکو بخار اور قے سمیت نمونیہ کی بھی شکایت تھی اوران کے سفید خون کے خلیات بڑھ گئے تھے، سانس کی تکلیف کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم اس وقت وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب دلیپ کمار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، لیجنڈ اداکارکی حالت اس وقت بہترتاہم مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمارنے اپنی جاندار اور حقیقت سے قریب ترین اداکاری سے تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے تقریباً 60 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |