سندھ ہائی کورٹ نے حج پالیسی کے خلاف درخواست مسترد کردی

پرائیویٹ حج آپریٹرز نے نئی حج پالیسی کو عدالت میں چیلنچ کرتے ہوئے حج کوٹہ میں اضافے کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک April 16, 2016
نئی حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 50 سے کم کرکے 40 فیصد رکھا گیا ہے، فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی جانب سے حج پالیسی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی حج پالیسی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، نئی حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 50 سے کم کرکے 40 فیصد رکھا گیا ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے نئی حج پالیسی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کرتے ہوئے حج کوٹہ میں اضافے کی استدعا کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے، نجی حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کرکے سرکاری اسکیم میں اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد اب 60 فیصد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حض ادا کرسکیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔