کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار پولیس

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عمر خراسانی گروپ سے ہے جو کراچی میں بڑی وارادت کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


ویب ڈیسک April 16, 2016
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عمر خراسانی گروپ سے ہے جو کراچی میں بڑی وارادت کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ فوتو؛ فائل

پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے میں مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس پر وہاں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور علاقے کا گھیرا کرکے سخت مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عبدالولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے جب کہ دہشت گرد شہر ميں بڑی واردات كی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد قادر عرف قاری ، حاجی محمد عرف امير، محمد خالد عرف چھوٹا خالد اور رحمت شاہ عرف حاجی صاحب کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے كلاشنكوف، دستی بم، ريپيٹر، ڈيٹونيٹرز اور 2 موٹر سائيكليں برآمد کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |