کراچی سی آئی ڈی کی کارروائی40 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے دو کا تعلق سیاسی جماعت اورایک کا کالعدم تنظیم سے ہے ۔

سی آئی ڈی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا. فوٹو: اے ایف پی، فائل

کراچی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی 40 وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔



کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 3 ٹارگٹ کلرز ‏کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان 40 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔


چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے دو کا تعلق سیاسی جماعت اورایک کا کالعدم تنظیم سے ہے جن کے نام سعید علی ، اکبر علی اور سید تنویر احمد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ‏تنویر احمد نے تفتیش کے دوران 36 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story