سانحہ بلدیہسندھ ہائی کورٹ نے فیکٹری مالکان کے اکاؤنٹ بحال کردیئے

عدالت نے چالان میں سرکاری اداروں کی غفلت سے متعلق پولیس کا موقف مسترد کردیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا چالان سیشن عدالت منتقل۔ ۔فوٹو : اے ایف پی/ فائل

PESHAWAR:

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں فیکٹری مالکان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت میں منتقل کردیا ہے۔



سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پولیس نے سانحہ بلدیہ واقعے کا چالان پیش کیا، چالان میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس سانحے میں سرکاری اداروں پر کسی بھی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں کی جاسکتی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔ عدالت کاموقف تھا کہ متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث ہی سانحہ بلدیہ جیسا اندوہناک سانحہ پیش آیا لہٰذا لاپرواہی کے مرتکب اداروں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جاسکتا۔


واضح رہے کہ دو ماہ قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 270 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


Recommended Stories

Load Next Story