پاناما لیکس کمیشن کا مقصد حقائق قوم کے سامنے لانا ہے وزیر قانون زاہد حامد

پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام آئے ان سب پر تحقیق کی جائے، زاہد حامد


ویب ڈیسک April 16, 2016
پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام آئے ان سب پر تحقیق کی جائے، زاہد حامد- فوٹو: فائل

QUETTA: وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کمیشن کا مقصد حقائق سامنے لانا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد با اختیار کمیشن بنایا جائے۔

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور مشیرقانون بیرسٹرظفر اللہ کے ہمراہ لاہور سپریم کورٹ رجسٹری کا دورہ کیا اس موقع پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پروزیراعظم نے آزاد کمیشن بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جو شفاف انکوائری کرے گا، کمیشن کا مقصد حقائق سامنے لانا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے کے لیے اعلیٰ ترین ریٹائرڈ ججز سے رابطہ کیا جب کہ سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام آئے ان سب پر تحقیق کی جائے اور کوشش ہے با اختیارانکوائری کمیشن چھان بین کرکے قوم کے سامنے تحقیقات پیش کرسکے۔ انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابی اصلاحات ، فاٹاریفارمز لانا چاہتی ہے اور ان اصلاحات کے لیے ہم سپریم کورٹ بار سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں، تمام قانون سازی کے لیے حکومت وسیع تر مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب اشتر اوصاف نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے فوری سستے انصاف کے لیے اصلاحات کی جائیں، تمام اصلاحات انقلابی نوعیت کی ہوں گی جب کہ سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے اصلاحات پر تبادلہ خیا ل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں