سعودی عرب نے نائن الیون حملوں سے متعلق الزام کی صورت میں امریکا کو خبردار کردیا

اگر سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا تو امریکا میں موجود اپنے اثاثے فروخت کردیں گے، سعودی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک April 16, 2016
اگر سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا تو امریکا میں موجود اپنے اثاثے فروخت کردیں گے، سعودی وزیرخارجہ، فوٹو؛ فائل

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے کوئی قانون منظور کیا تو امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کردیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے اگر کوئی قانون یا بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب امریکا میں اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ماہ دورہ امریکا میں امریکی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا میں موجود سعودی اثاثوں کو منجمند کرنے کے حوالے سے کوئی بل لایا گیا تو سعودی عرب اپنے اثاثوں کو فروخت کردے گا جب کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کانگریس کو قائل کرنے میں مصروف ہے تاکہ بل کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں سعودی عرب کے 750 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جب کہ امریکی صدر براک اوباما بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |