کراچی بد امنی اے این پی ایم کیو ایم ن لیگ جے یوآئی ف اور نیشنل پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ

وزیرقانون نے یقین دہائی کرائی تھی کہ وزیراعظم آج ایوان کو کراچی کی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایوان میں عدم موجودگی پرعوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ کےاجلاس سے واک آؤٹ کیا. فوٹو: فائل

کراچی کی صورتحال پرسینیٹ سےعوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ن) جمعیت علمائے اسلام (ف) اورنیشنل پیپلزپارٹی نے واک آؤٹ کیا۔



سینیٹ کااجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی زیرصدارت جب شروع ہواتو نکتہ اعتراض پراے این پی کے سینیٹرزاہدخان نے کہا گزشتہ روز وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے یقین دہائی کرائی تھی کہ وزیراعظم آج ایوان کو کراچی کی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔


وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایوان میں عدم موجودگی پرعوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ کےاجلاس سے واک آؤٹ کیا، اے این پی کے واک آؤٹ کے ساتھ ہی متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمیعت علمائے اسلام (ف) اور نیشنل پارٹی نے بھی کراچی کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story