حج پالیسی کا اعلان سرکاری اسکیم پر 86 ہزار سے زائد افراد حج ادا کریں گے

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 18 سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہوگی، وزیر مذہبی امور


ویب ڈیسک April 16, 2016
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 18 سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہوگی، وزیر مذہبی امور، فوٹو؛ فائل

وزیر مذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی 2016 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد حج ادا کریں گے جب کہ سرکاری اسکیم کے تحت 86 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زاائد افراد حج کریں گے، جس میں سرکاری اسکیم کے تحت سرکاری اسکیم پر 86 ہزار سے زائد اورنجی اسکیم پر 46 ہزار 210 افراد حج کریں گے جب کہ کوٹہ سسٹم کے تحت 57 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 18 سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہوگی۔

سردار یوسف نے بتایا کہ 2012 میں حج کے لیے کوٹے سے 2 ہزار کم درخواستیں آئیں لیکن موجودہ حکومت پرلوگوں کےاعتماد میں اضافہ ہوا جس کے باعث 2013 کے بعد کوٹے سے کہیں زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، گزشتہ سال حج کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور2014 میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر حج درخواستوں کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں حج پالیسی میں ترمیم کی گئی اور موجودہ حج پالیسی پرعدالت نے بھی اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ میدان عرفات میں حاجیوں کے لیے ایئرکولر کا انتطام کیا گیا ہے اور ہر حاجی کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ہر حاجی کو ٹریکنگ کڑا پہنایا جایا جائے گا جب کہ حاجیوں کو دیگر اضافی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے حج پر جانے والوں کو 2 لاکھ 70 ہزار اور سندھ اور بلوچستان سے جانے والوں کو 2 لاکھ 61 ہزار روپے ادار کرنا ہوں گے جب کہ گزشتہ پانچ سال سے حج کرنے والے اس سال جانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں