وزارت خزانہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کا پاناما کے وزیر کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

پاناما کے نائب وزیر اقتصادیات نے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسحاق ڈار سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا۔


ویب ڈیسک April 17, 2016
پاناما کے نائب وزیر اقتصادیات نے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسحاق ڈار سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزارت خزانہ كے ترجمان نے پاناما كے نائب وزیر اقتصادیات كی واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار كے ساتھ ملاقات كے دعویٰ كو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے پاناما كے نائب وزیر اقتصادیات ایون زیرك کے سی این این دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار كے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات كے دعوے كو مكمل بے بنیاد اور انتہائی حیران كن قرار دیا ہے۔ ترجمان نے كہا كہ وزیر خزانہ اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ كرچكے ہیں جہاں انہیں شیڈول كے مطابق 14 اپریل سے 17 اپریل تك عالمی بینك اور آئی ایم ایف كے موسم بہار كے اجلاسوں میں شركت كرنا تھی۔

ترجمان نے سوال اٹھایا ہے كہ ایون زیرك كس طرح وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملے جب كہ وہ گزشتہ كئی ہفتوں سے پاكستان سے باہر ہی نہیں گئے ہیں، اسحاق ڈار پاكستان میں ہی ہیں اور اپنی روزمرہ كی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی بینك اور آئی ایم ایف كے اجلاسوں میں سیكرٹری فنانس ڈاكٹر وقار مسعود خان پاكستان كی نمائندگی كر رہے ہیں۔ ترجمان نے كہا كہ سی این این كے ساتھ غلط رپورٹنگ كا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کے نائب وزیر اقتصادیات نے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما لیکس پیپرز کی دستاویزات سامنے آنے کے بعد ان سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |