پی ٹی اے نے موبائل نمبرز کی دوسرے نیٹ ورک میں تبدیلی پر پابندی عائد کردی
وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی اے کو موبائل نیٹ ورک کی تبدیلی کی سہولت واپس لینے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک سیلولر کمپنی کے موبائل نمبر کی دوسرے نیٹ ورک میں تبدیلی پر پابندی عائد کردی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل کمپنیاں ایک کمپنی کے موبائل نمبر کو اپنے نیٹ ورک پر منتقل نہیں کرسکیں گی اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو حکم دیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل صارفین کو دی جانے والے یہ سہولت فوری طور پر بند کردی جائے۔ وزارت داخلہ نے نادرا کو بھی اپنا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔