بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ فسادات ایک مسلمان شہید

حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔


APP April 17, 2016
حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔: فوٹو: فائل

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں رام نومی (بھگوان رام کی پیدائش) کے جلوس کے دوران ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی رام نومی کے جلوس کے دوران پیدا ہوئی جو مقررہ راستوں کے بجائے مرضی کے راستوں پر گزارنے کی کوشش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چترا نامی علاقے میں بھی ماحول بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہیں جسے پولیس قابو میں کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے جب کہ حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں