سعودی شہری کی جان بچانے والے پاکستانی کیلئے انعام کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے نہ صرف شوکت کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس کیلئے بھرپور مالی تعاون کا بھی حکم دیا۔


ویب ڈیسک April 17, 2016
پاکستانی شہری شوکت امین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلابی ریلے میں پھنسے سعودی شہری کی جان بچائی تھی۔ فوٹو: العربیہ

سعودی حکومت نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے اپنے شہری کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا اعلان بھی کیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں پھنسے مقامی شہری کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان شوکت امین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور مالی تعاون کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والی تباہ کن بارشوں میں وادی تثلیث میں ایک مقامی شہری کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی جسے بچانے کے لئے شہری دفاع کا عملہ بھی کچھ نہ کر سکا تو پاکستانی نوجوان شوکت امین نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سعودی شہری کو اس سیلابی ریلے سے بحفاظت باہر نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں