گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل مسلم لیگ ن کی برتری

مسلم لیگ (ن)نے 6 میں سے 4 جب کہ اسلامی تحریک اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی

منتخب ہونے والے ہر امیدوارنے 5 ووٹ حاصل کیے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر امیداروں کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر رحیم گل نے نتائج کا اعلان کیا۔


اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 جب کہ اسلامی تحریک اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی، منتخب ہونے والے ہر امیدوارنے 5 ووٹ حاصل کیے، امیداروں کو ملنے والے ووٹوں کے تحت (ن) لیگ کے ارمان شاہ، سلطان علی، اشرف صدا اور وزیر اخلاق حسین جب کہ اسلامی تحریک کے محمد عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل کامیاب قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان سمیت 15 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جس میں 6 ارکان کا انتخاب بذریعہ قانون ساز اسمبلی کیا جاتا ہے جب کہ دیگر ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن وفاقی حکومت ان کے عہدے کی مناسبت سے عمل میں لاتی ہے، کونسل کا چیئرمین بالحاظ عہدہ وزیراعظم پاکستان ہوتا ہے۔
Load Next Story