کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے سابق فوجی افسراوران کا بیٹا شدید زخمی

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔


ویب ڈیسک April 18, 2016
پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ فوٹو:فائل

گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں میجر(ر) جمیل کیانی اور ان کے بیٹے جبران کیانی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق جمیل کیانی تعمیراتی کام سے وابستہ ہیں اور فائرنگ کا واقعہ کوئی زمین کا تنازع بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں