آرمی چیف کا ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

ضرب عضب کی کامیابیوں کوضائع نہیں ہونے دیں گےجب کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائیگا، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک April 18, 2016
پوری قوم افواج کے ساتھ اور قربانیوں کی قدر دان ہے، سربراہ پاک فوج - فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ''کومبنگ آپریشن'' شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔





پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو افسران نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 800 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے۔



پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔



ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آپریشن سے متاثرہ ہونے والوں کی باعزت واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں