تمام افواہیں دم توڑ گئیں وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے
وزیر اعظم آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ بدھ کی صبح انہوں نے پاناما لیکس پر غور کے لیے اجلاس طلب کررکھا ہے
وزیر اعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کے بعد دوبارہ وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
وزیراعظم نواز شریف 13 اپریل کو علاج کے لیے لندن گئے تھے ۔ لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے تاہم تمام رپورٹس کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد وہ آج لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ بدھ کی صبح انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق امور پر غور کے لیے اجلاس طلب کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف 13 اپریل کو علاج کے لیے لندن گئے تھے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی لندن روانگی پر شدید تنقید کی تھی جب کہ آج کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم سمیت دیگر افراد اپنے نام پاناما لیکس سے نکلوانے کے لیے لندن گئے ہیں اور وزیراعظم وطن واپس نہیں آئیں گے۔