بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک
بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری، پولیس حکام
بھارتی ریاست اڑیسہ میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 11 شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں بس کھائی میں گرنے کے باعث 25 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جب کہ بس میں 40 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران بس سے 25 افراد کی لاشیں باہر نکالی گئی ہیں اور 11 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور پولیس کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔