ایرانی نژاد امریکی ایتھلیٹ کا بلبلے میں بند ہوکر فلوریڈا سےبرمودا تک سفر کی کوشش
رضا بلوچی فلوریڈا کے ساحل سے برمودا جانے کے لئے دو مرتبہ پہلے بھی کوشش کرچکے ہیں۔
امریکا میں مشکل کھیلوں کے کھلاڑی اور ایتھلیٹ نے کھلے سمندر میں ایک پلاسٹک کے بلبلے میں بند ہوکر فلوریڈا سے برمودا تک کا سفر کرنے کی دوسری کوشش کی ہے۔
فلوریڈا سے برمودا تک ایک ہزار میل سے بھی طویل فاصلے تک پھیلا ہوا ایک سمندر ہے۔ رضا بلوچی نے جب فلوریڈا کے ساحل سے شفاف گیند میں بند ہوکر اپنا سفر شروع کیا تو سب ٹھیک تھا لیکن اچانک ہوا کا رخ بدلنے لگا اور وہ اپنے راستے سے دور ہٹتےچلا گیا۔
44 سالہ رضا نے اپنی پہلی کوشش 2014 میں کی تھی۔ وہ 185 میل کا سفر طے کرچکے تھے کہ کوسٹ گارڈ نے انہیں ایک خوفناک صورتحال سے دوچار دیکھا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے نکال لیا۔ بلبلے کے اندر درجہ حرارت بڑھتے بڑھتے 54 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا اور رضا کی جان کو خطرہ تھا۔ ان کے پاس ایک ایمرجنسی فون، جیکٹ میں جی پی ایس آلہ، شارک کو دور بھگانے والا نظام اور سمندر کا پانی فلٹر کرکے قابلِ نوش بنانے کا سسٹم موجود تھا لیکن گرمی دور کرنے کا کوئی طریقہ نہ تھا کیونکہ وہ بلبلے کے اندر بند تھے۔
اپنے مشن میں دوسری مرتبہ بھی وہ ہوا کے زور پر اپنی منزل سے بھٹک گئے تھے اور انہیں واپس آنا پڑا۔ اس کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور تیسری مرتبہ برمودا جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔