دوستانہ میچز میں شرکت کیلیے قومی فٹبال ٹیم سنگاپور روانہ

پہلا مقابلہ کل، دوسرا 19 نومبر کو شیڈول، پی ایف ایف کو پلیئرز سے عمدہ کھیل کی توقع۔


Sports Reporter November 15, 2012
پہلا مقابلہ کل، دوسرا 19 نومبر کو شیڈول، پی ایف ایف کو پلیئرز سے عمدہ کھیل کی توقع۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوستانہ فٹبال میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہو گی،دوسرا مقابلہ 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی فٹبال ٹیم سنگاپور روانہ ہو گئی، منتخب کھلاڑیوں میں جعفر خان گول کیپر وکپتان ، جہانگیر اور یوسف اعجاز بٹ گول کیپرز، ثمر اسحق، نوید احمد،صدام حسین، کامران خان، محمد احمد، ایم حمید، ذیشان رحمان ، شبیر خان اور عمر ملک ڈیفینڈرز، فیصل اقبال، محمد عادل، ضیا الاسلام اور عدنان فاروق مڈ فیلڈرز، کلیم اللہ، محمد مجاہد، سعید احمد، محمد رسول، حسن بشیر اور محمد علی اسٹرائیکرز شامل ہیں،ٹیم کے آفیشلز میلازوک زیویشاہ (ہیڈ کوچ وٹیم منیجر)، شہزاد انور (اسسٹنٹ کوچ)، اسلم خان (گول کیپر کوچ) اور کامران مہدی (فزیوو اسسٹنٹ کوچ) ہیں۔

دریں اثنا صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات نے اپنے پیغام میں ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے جان لڑانے کی تلقین کر دی، انھوں نے پلیئرز پر زور دیا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں، فیصل صالح نے ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں