اسپورٹس فیسٹیول پاکستان نے ٹچ بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں سری لنکا ناکام، پنجاب وائٹس اور منگولیا کے درمیان فٹبال مقابلہ1-1 سے برابر۔

فائنل میں سری لنکا ناکام، پنجاب وائٹس اور منگولیا کے درمیان فٹبال مقابلہ1-1 سے برابر۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،ایونٹ میں میزبان کو اب تک 12 گولڈ میڈلز مل چکے ہیں۔


گذشتہ روز یونیورسٹی آف لاہور میں ہونے والے ٹچ بال مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹر وے اور پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر رائے الطاف حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، سری لنکن ٹیم نے اس موقع پر اسپورٹس بورڈ پنجاب کا عمدہ میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا۔

ٹیم کے اراکین نے کہا کہ اس ایونٹ سے نہ صرف دونوں ممالک میں دوستی بڑھے گی بلکہ ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کیلیے راہ ہموار ہو گی۔ فٹبال ایونٹ کا پنجاب وائٹس اور منگولیا کے مابین آخری لیگ میچ برابری کی سطح پر ختم ہوا،دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک ایک،ایک گول کیا، میزبان ٹیم کے رضوان صفدر نے میچ کے 29 ویں منٹ میں گول داغا، مہمان سائیڈکی جانب سے انخاطور نے 70 ویں منٹ میںگیند جال میں پہنچا کر حریف کی برتری ختم کر دی،فائنل میں سربیا اور یمن کی ٹیمیں جمعرات کی شام7بجے پنجاب اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story