حیدر آباد اور لاڑکانہ کرکٹ گرائونڈز کی اپ گریڈیشن ہوگی

گڑھی خدابخش اسٹیڈیم کے فیز ٹو پر کام کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا، 35 کروڑ روپے کا تخمینہ۔


Sports Reporter/Zulfiqar Baig November 15, 2012
قومی ٹی 20 ایونٹ حیدرآباد میں کرانے کا فیصلہ ہوا تو بہترین انتظامات کرینگے، تالپور فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر آباداورلاڑکانہ ریجن میں کرکٹ گرائونڈزکی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردیے۔

35 کروڑ روپے کی لاگت سے گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم کے فیز ٹوپر کام کا آغاز آئندہ ماہ کردیا جائے گا۔ حیدرآبادکرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ اسٹیڈیم کا فیز ون آٹھ کروڑ روپے سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بورڈ کے سربراہ کو فیز ٹو ترقیاتی کام کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کردیا،پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن میرحیدر علی خان تالپور نوڈیرو اور حیدر آباد اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے سمیت دیگر شہروں میں گرائونڈز کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ نوڈیرو کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے سندھ کے دور دراز علاقوں میں گراس روٹ لیول پر کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے دور میںدادو، جیکب آباد، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں کرکٹ گرائونڈ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا،اگر پی سی بی نے قومی ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ حیدرآباد میں کرانے کا فیصلہ کیا تو بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں