سعودی عرب نے سستی ایئرلائن شروع کرنے کااعلان کردیا

’’فلائی اے ڈیل‘‘ نامی کم لاگت فضائی کمپنی آئندہ سال کے وسط تک اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی


AFP April 19, 2016
’’فلائی اے ڈیل‘‘ نامی کم لاگت فضائی کمپنی آئندہ سال کے وسط تک اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی فوٹو: رائٹرز

KARACHI: سعودی عرب نے سستی ایئرلائن شروع کرنے کااعلان کردیا ہے جو اس کی تیل کی آمدن پر انحصار کرنے والی معیشت کو ری اسٹرکچر کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔

سعودی ایئرلائنز کے سربراہ صالح الجیسرنے بتایا کہ ''فلائی اے ڈیل'' نامی کم لاگت فضائی کمپنی آئندہ سال کے وسط تک اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی جو سعودی ایئرلائنز کی سبسڈری ہوگی تاہم اپنی پیرنٹ کمپنی سے الگ آزادانہ طور پر کام کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایئرلائن نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اسٹریٹجک اقدامات میں ایک اور اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔