انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی

میں اب پیچھے مڑ کر نہیں آگے دیکھنا چاہیے، انضمام الحق


Sports Reporter April 19, 2016
میں اب پیچھے مڑ کر نہیں آگے دیکھنا چاہیے، انضمام الحق: فوٹو : ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: مذہبی رحجان کو فروغ دینے کے سوال پر انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔

پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ ماضی میں اپنے دور قیادت کی طرح کیا ایک بار پھر پلیئرزکو مذہب کی جانب راغب کرنے اور نماز پڑھانے کی کوشش کرینگے۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ نماز تو آپ سب کو بھی پڑھنی چاہیے، ورلڈکپ 2007 میں منیجر پی جے میر کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں نماز پڑھی،کیا اس وقت ٹیم کی پریکٹس ہورہی تھی جو متاثر ہوئی؟ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کتاب میں مذہبی رجحان کو فروغ دینے کا ذکر ہونے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اب پیچھے مڑ کر نہیں آگے دیکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں