نثارامریکا چلے گئے جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

وفاقی وزیرداخلہ خطاب میں انسداد منشیات اورحاصل شدہ پاکستان کو کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کرینگے۔

وفاقی وزیرداخلہ خطاب میں انسداد منشیات اورحاصل شدہ پاکستان کو کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کرینگے۔: فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان لندن سے امریکا روانہ ہو گئےجہاں وہ انسداد منشیات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔


جنرل اسمبلی کاخصوصی اجلاس برائے انسداد منشیات آج سے شروع ہو گا جو21 اپریل تک جاری رہے گا۔ انسداد منشیات کے اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہ اور وزرا شرکت کرینگے جو اپنے اپنے ممالک کے وفودکی سربراہی کرینگے۔ وفاقی وزیرداخلہ اجلاس کے پہلے روزاپنے خطاب میں انسداد منشیات اوراس سلسلے میں حاصل شدہ پاکستان کو کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کرینگے۔
Load Next Story